ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / واڈرا کا کیجریوال پر جوابی حملہ، کہا:جو جیسا کرتا ہے ویسا بھگتتا ہے

واڈرا کا کیجریوال پر جوابی حملہ، کہا:جو جیسا کرتا ہے ویسا بھگتتا ہے

Mon, 08 May 2017 22:40:02    S.O. News Service

نئی دہلی، 8/مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال کے نشانے پر رہنے والے کانگریس صدر سونیا گاندھی کے داماد اور صنعت کار رابرٹ واڈرا نے اس بار جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو جیسا کرتا ہے ویسا بھگتتا ہے۔دہلی کے سابق پانی وزیر کپل مشرا کی جانب سے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال پر لگائے گئے بدعنوانی کے الزامات کے بعد واڈرا نے فیس بک پوسٹ کرتے ہوئے اپنی رائے کا اظہارکیا ہے، انہوں نے لکھا’جو جیسا کرتا ہے،اس کو ویسا بھگتنا پڑتا ہے، مجھ پر 2010سے ہی وہ لوگ جو بے بنیاد الزام لگا رہے تھے، آج انہی پر الزامات لگ رہے ہیں۔اتنا ہی نہیں، واڈرا نے کہا کہ ان کی شبیہ کو خراب کرنے کے لیے ان کے خلاف سیاسی سطح پر اور میڈیامیں مہم چلائی گئی۔واڈرا نے کہاکہ میں ایمانداری سے کیجریوال کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔میں امید کرتا ہوں کہ وہ اس معاملے میں بے داغ ہو کر نکلیں، تاکہ جن لوگوں نے ان پر بھروسہ کیا ہے ان کا بھروسہ نہ ٹوٹے۔انہوں نے کہا کہ ایسے معاملے میں میڈیا ٹرائل کی وجہ سے خاندان بالخصوص بچوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو کافی تکلیف دہ ہوتا ہے۔دراصل دہلی حکومت میں وزیر رہے کپل مشرا نے اتوار کو اروند کیجریوال پر بدعنوانی کے الزام لگائے ہیں۔کپل نے کہا کہ انہوں نے اروند کیجریوال کو ستیندر جین سے دو کروڑ روپے نقد لیتے ہوئے دیکھا تھا، جب انہوں نے ان سے اس کے بارے میں پوچھا،توجواب ملا کہ سیاست میں یہ سب چلتا ہے، حالانکہ اس کے بعد منیش سسودیا نے کپل مشرا کے ان الزامات کو بے بنیاد بتایا ہے۔قابل ذکر ہے کہ کیجریوال نے واڈرا پر 2012میں کئی سنگین الزامات لگائے تھے۔انہوں نے دعوی کیا تھا کہ رئیل اسٹیٹ کمپنی ڈی ایل ایف نے واڈرا کو 65کروڑ روپے کا قرض بغیر کچھ گروی کے دیا ہے۔ساتھ ہی انہوں نے الزام لگایا تھا کہ اس قرض کے لیے کوئی سود نہیں دینے دیا گیا تھا۔
 


Share: